اینجلومیتھیوز نے سری لنکا کرکٹ ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

138

کولمبو ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) سری لنکن ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل راﺅنڈر اینجلومیتھیوز نے سری لنکا کرکٹ سالانہ ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا، آل راﺅنڈر کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ اور ون ڈے آل راﺅنڈرز آف دی ایئر ایوارڈز لے اڑے، دنیش چندیمل ٹیسٹ کرکٹ میں سال کے بہترین بلے باز قرار پائے۔ سری لنکا کرکٹ آف دی ایئر ایوارڈز کی سالانہ تقریب کولمبو میں منعقد ہوئی جس میں سال 2015ءکے دوران ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازہ گیا۔ اینجلومیتھیوز نے کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ اور ون ڈے آل راﺅنڈرز آف دی ایئر ایوارڈز اپنے نام کر لئے۔