کراچی۔ 08 ستمبر (اے پی پی):اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ مردانہ کپڑا برآمد کرلیا۔
کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی باسط مقصود عباسی کوگزشتہ روز ملنے والی خفیہ اطلاع پر اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ(اے ایس او)نے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز محمد رضا نقوی کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے صدر کوپرئٹیو مارکیٹ کے تھرڈ فلور پر واقع گودام سے اعلیٰ کوالٹی کا اسمگل شدہ مردانہ کپڑابرآمد کرکے تحویل میں لے لیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق ضبط شدہ کپڑے کاکل وزن 6ٹن اور مالیت 2کروڑ روپے بنتی ہے
،جس کو دو مزدا ٹرکوں کے ذریعہ اے ایس اوکے گودام منتقل کر دیا گیا ہے۔ کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔