- Advertisement -
کراچی۔ 18 مارچ (اے پی پی):اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے مچھرکالونی میں چھاپہ مار کر ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیرقانونی پستول اور 4 موبائل فونز برآمد کرلیے۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق مچھر کالونی میں موجود ملزمان نے پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ شروع کردی
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم سعید عمر زخمی ہوگیاجبکہ ملزم کا ساتھی نفازالسلام عرف چچافرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔گرفتارملزم نے بلدیہ ڈویژن کی حدود میں اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ ڈاکس میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573966
- Advertisement -