کراچی۔ 18 اپریل (اے پی پی):کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے جہان آباد لاشاری محلہ میں گینگ وار ارشد پپو گروپ کے اڈے پر چھاپہ مار کرکے 9مبینہ ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 50کلو گرام چرس ، آئس، کرسٹال،4 پستول، 20 موٹرسائیکلیں، 20 موبائل فونز، ایک رکشہ اور ایک لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدکرلی۔جمعہ کو ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر)فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان میں بلال عرف بلا ولد محمد اقبال
محمد مبارک ولد طفیل،سمیر ولد عبدالرحمان، سید مرین شاہ ولد میاں جان شاہ،عامر سواتی ولد صلاح الدین،علی یاسر ولد حاجی عبدالرحمان،ماجد ولد اسلام الدین، شعیب ولد فاروق اورجہانزیب ولد رفیق شامل ہیں جبکہ فرار ملزم کی شناخت اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان کا تعلق گینگ وار ارشد پپو گروپ سے ہے ، ملزمان شہر بھر میں منشیات کی سپلائی کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔