کراچی۔ 23 جون (اے پی پی):اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے ایک زخمی سمیت 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے 2 غیر قانونی پسٹلز ، 5 رائونڈزاورایک موٹرسائیکل برآمد کرلی۔پیر کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایمل عرف آغا ولد محمد نعیم(زخمی)،
راجہ ولد صوبہ اورثوبان ولد محمد پرویزشامل ہیں۔ اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیما ندی کے قریب تین مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی ،پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔