- Advertisement -
کراچی۔ 06 اپریل (اے پی پی):کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے خفیہ اطلاع پر پاک کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز،ڈکیتی اورموٹرسائیکل چوری میں ملوث 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2عدد غیرقانونی پستول بمعہ ایمونیشن،موٹرسائیکل اور3موبائل فونز برآمدکرلیے۔
اتوار کو ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر)فیضان علی کے مطابق گرفتارملزمان میں فہیم، ولید اورکامران قریشی شامل ہیں۔گرفتارملزمان نے دوران تفتیش شیرشاہ، سائیٹ، بلدیہ، گلبہار، کلاکوٹ اور چاکیواڑہ کےعلاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578849
- Advertisement -