اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ اینٹی بائیوٹک کی ادویات گذشتہ 80 سالوں سے طب کے شعبے میں انقلاب لا رہی ہیں، اینٹی بائیوٹکس بہت سی مہلک بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ جمعرات کو ہفتہ برائے اینٹی بائیوٹک آگاہی کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اینٹی بائیوٹک وہ ادویات ہیں جو گذشتہ 80 سالوں سے طب کے شعبے میں انقلاب لے کے آئی ہی۔ اینٹی بائیوٹکس بہت سی مہلک بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے، بوجہ اے۔ ایم۔آر، گزشتہ چند سالوں سے اینٹی بائیوٹک دواں کے اثر میں کمی آ رہی ہے ۔اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف جراثیم کی مزاحمت سے نمٹنے کے لئے حکومت پاکستان نے نیشنل ایکشن پلان بنایا ہوا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اینٹی بائیوٹکس کی خرید و فروخت بغیر ڈاکٹر کے نسخے کے فروخت نہیں ہونی چاہیے۔ ڈاکٹروں اور فارماسسٹ سمیت تمام افراد کو اینٹی بائیوٹک دوائوں کے مسئلے پر محتاط رہنا چاہئے۔ اینٹی بائیوٹک ، بہت ضروری ادویات ہیں جن سے انفیکشن پر قابو پا یا جاسکتا ہے، ان کو سمجھداری سے استعمال کریں۔