اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں گرفتاری کو لے کر کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے، شیری رحمان جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنا بند کردیں، وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر

120

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شیری رحمان جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنا اب بند کر دیں،آپ کی حکومتیں عوام کو پہلے بہت گمراہ کر چکی ہیں،، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں گرفتاری کو لے کر کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شیری رحمان جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنا اب بند کر دیں۔ آپ کی حکومتیں عوام کو پہلے بہت گمراہ کر چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے دور حکومت کے دوران کے عوام دوست قوانین جیسا کہ پی او سی اے کے بارے میں عوام جانتے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) صرف این آر او نہ ملنے کی وجہ سے ایف اے ٹی ایف کی مخالفت کر رہی ہیں۔ ایف اے ٹی ایف کی تمام اہم ضروریات تحریری شکل میں موجود ہیں۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) اس بارے میں اچھی طرح جانتے ہیں۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں گرفتاری کو لے کر کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے۔ یہ کوئی ظالمانہ قانون نہیں ہے۔ سینکڑوں جرائم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے قابل دست اندازی ہیں۔