راولپنڈی۔9مئی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے گذشتہ ایک ہفتے میں 30کارروائیوں کے دوران100ملین ڈالر مالیت کی 6542.929کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔2 تا 7 مئی تک کی گئی کارروائیوںمیں4 خواتین سمیت 34ملزمان کو گرفتارکیا گیا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 9گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ کے مطابق برآمد شدہ منشیات میں 6223.300 کلوگرام افیون، 21.898 کلوگرام ہیروئن، 183.501 کلوگرام چرس، 8.471 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 50 گرام ماریجوانا، 709 گرام ایکسٹیسی گولیاں(1200 گولیاں )، 15 کلوگرام زیناکس گولیاں(70000 گولیاں)، اور 90 کلوگرام ٹرماڈول گولیاں(120000 گولیاں) شامل ہیں۔
ترجمان نے بتایاکہ اے این ایف بلوچستان نے4کارروائیوں میں6220.7کلوگرام منشیات برآمد کر کے 2 خواتین سمیت 3ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی ۔ برآمدہ منشیات میں 6151.500 کلوگرام افیون، 12 کلوگرام ہیروئن اور57.200 کلوگرام چرس شامل ہے ۔اے این ایف پنجاب نے8کارروائیوںکے دوران 48.735کلوگرام منشیات برآمدکرکے 8ملزمان کو گرفتار کرکے4 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں300 گرام افیون، 9.250 کلوگرام ہیروئن، 36 کلوگرام چرس، 3.135 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور 50 گرام میریجوانا شامل ہے ۔اے این ایف خیبر پختونخوا نے9کارروائیوںکے دوران 87.585کلوگرام منشیات برآمد کر کے 8ملزمان کو گرفتار کرکے 2 گاڑیاںبھی قبضے میں لے لیں ۔
برآمدہ منشیات میں125گرام ہیروئن، 86.751 کلوگرام چرس اور 709گرام ایکسٹیسی گولیاں(1200 گولیاں)شامل ہیں۔اے این ایف سندھ نے 3 کارروائیوںکے دوران106.500 کلوگرام منشیات برآمد کر کے4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ برآمد شدہ منشیات میں 1.5 کلوگرام چرس، 90 کلوگرام ٹرماڈول گولیاں(120000 گولیاں) اور 15 کلوگرام زیناکس گولیاں (70000 گولیاں) شامل ہیں۔
اے این ایف راولپنڈی نے6کارروائیوں کے دوران79.409کلوگرام منشیات برآمدکرکے 2 خواتین سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر کے 2گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں71.500کلوگرام افیون ،523گرام ہیروئن ، 2.050 کلوگرام چرس اور 5.336 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) شامل ہے۔ترجمان نے بتایاکہ تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔