28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںاینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک ہفتہ میں 159.701ملین ڈالر مالیت کی 2053.463کلوگرام...

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک ہفتہ میں 159.701ملین ڈالر مالیت کی 2053.463کلوگرام منشیات کیں، 33ملزمان گرفتار

- Advertisement -

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک ہفتہ میں 40ملک گیر کارروائیوں کے دوران159.701ملین ڈالر مالیت کی 2053.463کلوگرام منشیات برآمد کر کے ایک خاتون اور ایک غیر ملکی (افغان)باشندے سمیت 33 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق 20 نومبر تا26 نومبر کے دوران40ملک گیر کارروائیوں 159.701ملین ڈالر مالیت کی 2053.463کلوگرام منشیات، ایک خاتون اور ایک غیر ملکی (افغان)باشندے سمیت 33 ملزمان کو گرفتار جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 17 گاڑیاں بھی قبضے میں لے گئیں،برآمد شدہ منشیات میں 576.834کلوگرام افیون،89.992 کلو گرام ہیروئن، 1297.06 کلوگرام چرس، 75 کلوگرام ایمفیٹامائن ،14.287 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 060 گرام ایکسٹیسی گولیاں (100عدد) اور 230گرام ویڈ شامل ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ اے این ایف بلوچستان نے 8 کاروائیوں میں1797 کلوگرام منشیات برآمد کر کے ایک افغان باشندے سمیت 4ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ 4گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ، برآمدہ منشیات میں 520کلو گرام افیون ، 80کلو گرام ہیروئن ،1118کلوگرام چرس، 4 کلوگرام میتھ اور75کلو گرام ایمفیٹامائن شامل ہے ۔اے این ایف پنجاب نے 9 کاروائیوں کے دوران 38.356کلوگرام منشیات برآمدکر کے 8 ملزمان کو گرفتارکیاجبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعما ل ہونے والی 3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں،برآمدہ منشیات میں792 گرام ہیروئن،33.600کلوگرام چرس، 3.734کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس ) اور 230گرام ویڈ شامل ہے

اے این ایف خیبر پختونخوا نے 9 کاروائیوں کے دوران 39.743کلوگرام منشیات برآمدکرکے 7 ملزمان کو گرفتار کر کے4 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ،برآمدہ منشیات میں6.800 کلو گرام ہیروئن ، 27.6 کلوگرام چرس،5.343 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور ایک عدد 9 ایم ایم پستول شامل ہے۔

اے این ایف سندھ نے4 کاروائیوں کے دوران 38.1 کلوگرام منشیات برآمدکر کے 2 ملزمان کو گرفتارکیاجبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ، برآمدہ منشیات میں2.400کلوگرام ہیروئن اور 35.700 کلوگرام چرس شامل ہے۔اے این ایف راولپنڈی نے 10 کاروائیوں کے دوران 140.264 کلوگرام منشیات برآمد کرکے ایک خاتون سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر کے4گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں،برآمدہ منشیات میں56.834 کلوگرام افیون ، 82.160 گرام چرس، 1.210 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس ) اور 060 گرام ایکسٹیسی (100عدد) گولیاں شامل ہے۔تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414605

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں