اینٹی نارکوٹکس فورس نے بھاری مقدار میں منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی

120

راولپنڈی۔8مئی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے بھاری مقدار میں منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ ناکام بنادی ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق اے این ایف کا منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ان کارروائیوں کے دوران اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر قطرجانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 500 گرام آئس برآمد کرکےہنگو کا رہائشی ملزم گرفتارکرلیا گیا ۔پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر دبئی بھیجے جانیوالے کنٹینر سے مشینری میں چھپائی گئ 190000 نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں ۔تحقیقات کے بعد کراچی کے رہائشی 2 ملزمان گرفتارکر لیے گئے ۔

دریں اثنا پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام بنائی گئی۔خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں منشیات فروش گروہ گرفتار کیا گیا۔کالا شاہ کاکو کے قریب 2 ملزمان سے مجموعی طور پر 18 کلو چرس برآمدکی گئی جبکہ مزید تفتیش کے بعد تیسرے ملزم و سہولت کار کو مزید 18 کلو چرس سمیت مریدکے سے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مُلزمان انتہائی مہارت سے منشیات گھریلو سامان ائیر کولر، فریزر اور صوفہ میں چھپا کر سمگل کر رہے تھے ۔لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جدہ جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 375 گرام آئس برآمد کر کےشکارپور کا رہائشی ملزم گرفتارکرلیا گیا ۔

باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر 3 مختلف کارروائیاں کی گئیں۔شارجہ جانے والےمُلزم کے پیٹ سے 4 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکرکے بنوں کا رہائشی ملزم گرفتار کیا گیا جبکہ شارجہ جانے والےایک اور مُلزم کے پیٹ سے 3 چرس بھرے کیپسولز برآمدکی گئی اورلکی مروت کا رہائشی ملزم گرفتارکیا گیا ۔فلائٹ نمبر PK 258 سے شارجہ جانے والےمُلزم کے پیٹ 4 چرس بھرے کیپسولز برآمدکر کے بنوں کا رہائشی ملزم گرفتارکیا گیا ۔

اے این ایف اور ایف سی کی باجوڑ خار کے قریب 2 مختلف مشترکہ کارروائیاں کرکے پلاسٹک کے تھیلوں سے مجموعی طور پر 29 کلو چرس برآمد کی۔قلع عبداللّہ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے کار سے 50 کلو چرس برآمدکی گئی۔ ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔