اینٹی نارکوٹکس فورس نے سمندر کے راستے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

80
Anti Narcotics Force

راولپنڈی۔7اکتوبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے سمندر کے راستے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اے این ایف نے تازہ کارروائی میں سمندری راستے سے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ۔ترجمان نے بتایاکہ مکران کوسٹل لائن کے قریب خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لی گئی۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے گھنٹوں خفیہ نگرانی کے بعد خلیج عمان جانے والی سپیڈ بوٹ کا پیچھا کیا۔

جیوانی کے قریب گہرے سمندر میں کامیاب آپریشن کے ذریعے بڑی مقدار میں آئس برآمد کی گئی ۔کئی گھنٹوں پر محیط آپریشن میں مجموعی طور پر 60 کلو گرام آئس برآمد کی گئی ۔برآمد شدہ آئس مختلف پیکٹوں اور ڈبوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔گہرے سمندر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان فرا ہوگئے تاہم ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے ۔اے این ایف ترجمان نے بتایاکہ کم افرادی قوت و وسائل کے باوجود یہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی یہ ایک بڑی کامیاب کاروائی ہے۔اینٹی نارکوٹکس فورس منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ترجمان نے کہاکہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات آغاز کر دیا گیا ہے۔