اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے جرم میں گرفتار ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی

209
اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے جرم میں گرفتار ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے 2022 میں جرم میں گرفتار مجرم کو خصوصی عدالت برائے انسدادِ منشیات نے منشیات سمگلنگ کیس میں مجرم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

ہفتہ کے روز اے این ایف کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مجرم کو 2022 میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔ مجرم کے رکشہ سے اے این ایف کے عملے نے 56 کلوگرام چرس برآمد کی تھی۔

مجرم کے خلاف تھانہ اے این ایف فیصل آباد میں انسدادِ منشیات ایکٹ کی دفع )9سی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جرم ثابت ہونے پر انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج نےمجرم علی شاہ کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔