راولپنڈی۔10جولائی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 7کارروائیوں میں371 کلو گرام منشیات برآمد کرکے6 ملزمان گرفتارکر لیے۔اے این ایف ہیڈکوارٹر سے جاری گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کی گئی انسداد منشیات کارروائیوں کی تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے کارروائی کرتےہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی دو خواتین سے 4 کلو چرس برآمدکر لی۔ کوئٹہ میں کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 4 کلو آئس برآمد کر لی۔
کراچی ایئرپورٹ سے بحرین جانے والے مسافر سے 3.8 کلو آئس برآمد کر لی۔مغربی بائی پاس کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 720000 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے۔ ٹنڈو جام حیدرآباد کے قریب ملزم سے 6 کلو چرس برآمد کر لی۔ رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 50.4 کلو چرس برآمد کر لی۔نادرہ چوک طورخم کے قریب سے 22000 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایک کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔