اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں کے دوران690گرام ہیروئن،106 کلوگرام ہیروئن اور 93 کلوگرام مارفین برآمد کر لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق پہلی کارروائی کے دوران اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرمسافر کے پیٹ سے 690 گرام وزنی ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے،
کرم ایجنسی کا رہائشی رسول محمد بذریعہ پرواز نمبر ای کے۔ 615 بحرین جا رہا تھا، دوسری کارروائی میں اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ اطلاع پر پیشین میں کارروائی کرتے ہوئے تحصیل یارو کے پہاڑی علاقے کلی احمد خیل سے 199 کلوگرام منشیات برآمد کر لی،
منشیات میں 106 کلوگرام ہیروئن اور 93 کلوگرام مارفین شامل ہے، منشیات افغانستان کے راستے پاکستان سمگل کی گئیں،منشیات گوادر کے راستے بیرون ملک سمگل کرنے کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی۔منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔