اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف 4 کامیاب کارروائیاں ، 256 کلو منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

198
منشیات اسمگلنگ

راولپنڈی ۔19ستمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 4 کامیاب کارروائیوں کے دوران 256 کلو منشیات برآمدکرکے 3 ملزمان گرفتارکرلیے۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق ماڑی پور کراچی میں گودام پر چھاپے کے دوران 187 کلو گرام کیٹامائن برآمدکی گئی۔برآمدہ کیٹامائن بیرون مُلک سمگل کرنے کی غرض سے نمک کے تھیلوں میں چھپائی گئی تھی۔

دورانِ کاروائی کراچی کا رہائشی مُلزم گرفتارکیا گیا۔شکار پور روڈ سکھر کے قریب گاڑی میں موجود ملزمان سے 50 کلو چرس برآمدکی گئی۔اس موقع پر بلوچستان اور ڈیرہ بگٹی کے رہائشی دو ملزمان گرفتارکیے گئے۔امین پور روڈ فیصل آباد کے قریب گاڑی سے 8 کلو ہیروئن برآمدکی گئی۔ برآمد شُدہ ہیروئین گاڑی کی ہیڈ لائٹس کے پیچھے بنائے گئے خُفیہ خانوں سے برآمد ہوئی۔دوران کاروائی چارسدہ کے رہائشی 2 ملزمان گرفتارکیے گئے۔

زخہ خیل خیبر کے غیر آباد علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 11 کلو چرس برآمدکی گئی۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔