اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں، 115 کلو گرام منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

63
Rawalpindi Police
Rawalpindi Police

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف)نے ا منشیاتاسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائوں کرتے ہوئے 6 کاروائیوں میں115 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی (جاپانی)کے ٹرالی بیگ سے 4 کلو 260 گرام آئس برآمد کر لی،ملزم پرواز نمبر FZ-336 کے ذریعے بنگلادیش کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔ بحریہ ٹاؤن کراچی میں باجوڑ کے رہائشی ملزم سے 3 کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی، چاغی میں کاروائی کے دوران گاڑی سے 100 کلو افیون برآمد جبکہ سبی روڈ کوئٹہ کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 5 کلو ہیروئن برآمد کرکے دورانِ کارروائی نصیر آباد کا رہائشی مُلزم گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ حیات آباد پشاور میں دورانِ کارروائی خیبر کے رہائشی ملزم سے 2 کلو ہیروئن برآمد کی گئی، ملزم نے ا منشیات باڑہ سے پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ ایک اور کاروائی کے دوران باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز نمبر PK-257 کے ذریعے شارجہ جانے والا مسافر گرفتارکر لیا،بنوں کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 3 عدد کیپسولز برآمد ہوئے،1 عدد کیپسول سے چرس جبکہ 2 کیپسولز سے ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔