22.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںاینٹی نارکوٹکس کارروائی،فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے خاتون سمیت 2 منشیات سمگلر...

اینٹی نارکوٹکس کارروائی،فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے خاتون سمیت 2 منشیات سمگلر ز گرفتار

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 06 دسمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے خاتون سمیت 2 منشیات سمگلر ز کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے سوٹ کیس سے 2 کلو 60 گرام آئس برآمدہوئی،

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزمان کو تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

- Advertisement -

ترجمان اے این ایف کے مطابق فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے خاتون سمیت 2 منشیات سمگلر وں فرحت نسیم اور محمد آفتاب کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دوران تلاشی ملزمان کے سوٹ کیس سے 2 کلو 60 گرام آئس برآمد کی گئی، خاتون سمگلر سمیت ملز مان بذریعہ پرواز نمبر GF-791 بحرین کیلئے روانہ ہو رہے تھے،گرفتار ملزمان کو تحویل میں لیکر ان کیخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں