26.3 C
Islamabad
ہفتہ, اگست 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںاینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کراچی کی کارروائیاں ، تین ملزمان گرفتار

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کراچی کی کارروائیاں ، تین ملزمان گرفتار

- Advertisement -

کراچی۔ 18 جولائی (اے پی پی):اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کراچی نے دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے تین مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو210گرام کرسٹل ،دوعدد 30بور پستول اوردوعدد موٹر سائیکلیں بر آمد کرلیں۔

جمعہ کو ترجمان اے وی ایل سی، سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں شاہ زیب ولد عبدالشکور،مظہر اقبال ولد غلام رسول اورمظفر ولد افضال خان شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو 16جولائی کے روز واجد شہید چوک اورنگی ٹائون اورفرید کالونی، مومن آبادمیں کارروائی کرکے گرفتار کیا ہے

- Advertisement -

جبکہ ملزمان کاساتھی دانیال فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات تھانہ مومن آباد میں درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیاہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں