اینٹی وہیکل لفٹنگ ٹیم کی کارروائی،چوری و ٹیمپرڈ شدہ 10 موٹرسائیکل برآمد

116

سرگودھا۔ 21 فروری (اے پی پی):اینٹی وہیکل لفٹنگ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے چوری و ٹیمپرڈ شدہ 10 موٹرسائیکلز برآمد کرلیے ۔ انچارج اینٹی وہیکل لفٹنگ سرگودھا آصف ہنجراء نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ اور ٹیمپرڈ شدہ 10 موٹر سائیکلز برآمد کر لیے۔

انچارج اینٹی وہیکل لفٹنگ سرگودھا آصف ہنجراء نے کہا کہ برآمدہ موٹر سائیکلز بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کیے گئے ہیں ۔

انچارج اینٹی وہیکل لفٹنگ سرگودھا آصف ہنجراء نے مزید کہاکہ سرگودھا پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ کوشاں رہے گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا محمد صہیب اشرف نے بہترین کارروائی پرانچارج AVLS آصف ہنجرا اور اُن کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔