سرگودہا۔29اگست (اے پی پی):محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے کارروائی کے دوران میونسپل کارپویشن بھکر کے نادہندگان سے86لاکھ37ہزار 115روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کروا دئیے۔
اینٹی کرپشن سرگودھا کے مطابق ضلع بھکر میں میونسپل کمیٹیزکی ملکیتی دکانیں مختلف لوگوں کو الاٹ کی گئی تھی جو میونسپل کارپوریشن کے عملے سے ملی بھگت کر کے ماہانہ کرایہ سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروا رہے تھے،جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر(تفتیش)بھکر محمد خرم نے دوران ِانکوائری اپنی نگرانی میں کارپوریشن کمیٹیزبھکر کے نادہندگان سے86لاکھ37ہزار115 روپے ریکور کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دئیے۔
واضح رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی ریجنل ڈائریکٹر عبدالزاق ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بھر میں سرکاری واجبات کے نادہندگان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383948