- Advertisement -
دبئی ۔ 05 مارچ (اے پی پی) عالمی نمبر ایک برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے دبئی اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، انہوں نے فائنل میں ہسپانوی حریف فرنینڈو ورڈاسکو کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں عالمی نمبر ایک برطانیہ کے اینڈی مرے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی حریف فرنینڈو ورڈاسکو کو بآسانی 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=45117
- Advertisement -