لندن۔19جون (اے پی پی):انگلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹاراور تین گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح اینڈی مرے اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 36 سالہ برطانوی کھلاڑی نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں فرانس کے آرتھر کازاؤکس کو شکست دے کر گزشتہ دو ہفتوں میں دوسرا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے مشہور شہر ناٹنگھم میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع ملا۔
انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور تین گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح اینڈی مرے نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی آرتھر کازاؤکس کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔اس فتح کے ساتھ ہی اینڈی مرے نے گزشتہ دو ہفتوں میں دوسرا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا ۔
اینڈی مرے نے کہا ہے کہ اس کامیابی کا فائدہ ان کو رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ضرور ہوگا۔ مرے کا 10 میچ جیتنے کا سلسلہ اب ان کا بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے ۔ مرے 2017 میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست تھے ۔
مرے کو گراس پر سنگلز ٹائٹل جیتے ہوئے سات سال ہو چکے تھے۔اس سے قبل مرے نے سات سال قبل گراس کورٹ پر کوئی ٹائٹل جیتا تھا، تاہم سکاٹش کھلاڑی نے اپنی کارکردگی میں بہتری لاتے ہوئے اب سات دنوں میں دوسرا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔