اینڈی مرے پیرس ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

117

پیرس ۔ 5 نومبر (اے پی پی) اینڈی مرے، ملوس رانک، مارین چلچ اور جان ازنر نے پیرس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا، عالمی نمبر ایک سرب ٹینس سٹار نواک جوکووچ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل مرحلے میں عالمی نمبر دو برطانیہ کے اینڈی مرے نے جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 اور 7-5 سے ہرایا