اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):این ایف سی ایوارڈکے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کوگزشتہ مالی سال کے دوران 68کھرب،54ارب ،16کروڑروپے کے فنڈز منتقل کئے گئے۔وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق مالی سال 2024-25کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کومجموعی طورپر68کھرب،54ارب ،16کروڑروپے کے فنڈز کی منتقلی عمل میں لائی گئی، مالی سال 2023-24کے دوران این ایف سی کے تحت صوبوں کو52کھرب، 63ارب،62کروڑ70لاکھ روپے کے فنڈزمنتقل کئے گئے تھے۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران وفاق کی جانب سے پنجاب کو33کھرب،26ارب،83کروڑ،70لاکھ روپے، سندھ کو17کھرب،4ارب،34کروڑ،90لاکھ روپے، خیبرپختونخوا کو11کھرب،دوارب،85کروڑ،40لاکھ روپے اوربلوچستان کو 7کھرب،19ارب،97کروڑ،60لاکھ روپے کے فنڈز کی منتقلی ہوئی۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2023-24میں این ایف سی کے تحت صوبوں کو52کھرب، 63ارب،62کروڑ70لاکھ روپے کے فنڈزمنتقل کئے گئے تھے، مالی سال 2023-24میں این ایف سی کے تحت پنجاب کو25کھرب،72ارب،60کروڑروپے، سندھ کو 13کھرب،16ارب،52کروڑ،10لاکھ روپے،خیبرپختونخوا کو8کھرب،62ارب،90کروڑ50لاکھ روپے اوربلوچستان کو 5کھرب،11ارب،60کروڑ،20لاکھ روپے کے فنڈز کی منتقلی عمل میں لائی گئی تھی۔