18.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںاین ایل سی پھنڈرسرمائی کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد

این ایل سی پھنڈرسرمائی کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):این ایل سی کے زیر اہتمام پھنڈرسرمائی کھیلوں کے مقابلے میں خواتین کی ٹیم پھنڈر ٹرائوٹس نے یاسین جانباز کو شکست دے کر آئس ہاکی چیمپئن شپ جیت لی جبکہ مردوں کے آئس ہاکی مقابلے میں پھنڈر ٹرائوٹس نے جی بی سکائوٹس کو زیر کرتے ہوئے فتح حاصل کی۔ این ایل سی نے پھنڈر ونٹر سپورٹس کلب اور غذر سپورٹس نیٹ ورک کے اشتراک سے ان کھیلوں کا انعقاد کیا جس کامقصد خطے میں روایتی کھیلوں اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

گلگت بلتستان کے علاوہ ملک بھر کے دیگر حصوں سے بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔ کھیلوں کے اس میلے نے مقامی لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ سماجی اور اقتصادی سرگرمیاں بھی پیدا کیں۔ میلے میں موسم سرما کے روائتی کھیلوں کے علاو ہ خواتین اور مردوں کی ٹیموں کے آئس ہاکی کے مقابلے بھی شامل تھے۔ان مقابلوں کی اہم بات خواتین کی مختلف کھیلوں میں شمولیت ہے جنہوں نے دلچسپ مقابلوں میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553712

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں