اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر شیخ آفتا ب احمدکو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چئیرمین شاہد اشرف تارڑ نے بتا یا کہ این ایچ اے نے جاری تعمیراتی منصوبوں میں دو کھرب روپے کی ریکارڈ بچت کی ہے ۔یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر کومنگل کواین ایچ اے ہیڈ کوارٹر ز کے دورہ کے موقع پربریفنگ کے دوران کہی ۔اس موقع پر …
این ایچ اے نے جاری تعمیراتی منصوبوں میں دو کھرب روپے کی ریکارڈ بچت کی ہے،چیئرمین این ایچ اے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر شیخ آفتا ب احمدکو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چئیرمین شاہد اشرف تارڑ نے بتا یا کہ این ایچ اے نے جاری تعمیراتی منصوبوں میں دو کھرب روپے کی ریکارڈ بچت کی ہے ۔یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر کومنگل کواین ایچ اے ہیڈ کوارٹر ز کے دورہ کے موقع پربریفنگ کے دوران کہی ۔اس موقع پر چیئرمین این ایچ اے نے وفاقی وزیر کو جاری تعمیراتی منصوبوں بارے مفصل بریفنگ دی۔وفاقی سیکرٹری مواصلات خالد مسعود چوہدری اور این ایچ اے کے جُملہ ممبرز بھی بریفنگ میں موجود تھے۔پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت تمام ترقیاتی و تعمیراتی عمل برق رفتاری سے مکمل کرنے کا عزم رکھتی ہے تاکہ عوام اِن عظیم تعمیراتی منصوبوں کے ثمرات سے فیض یاب ہوسکیں۔چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ نے ملٹی میڈیا کے ذریعے وفاقی وزیر کو چین ۔پاکستان اقتصادی راہداری سمیت دیگر جاری تعمیراتی منصوبوں بارے بتا یاکہ این ایچ اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام تر تعمیراتی منصوبوں میں لگ بھگ 200 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔








