این ایچ اے نے ہا ؤ سنگ سوسائٹی’’ ایٹین ‘‘کےلئے انٹر چینج کی تعمیر کی منظو ری دے دی

120
NHA

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):این ایچ اے نے اسلام آباد کی ہا ؤ سنگ سوسائٹی’’ ایٹین ‘‘کےلئے انٹر چینج کی تعمیر کی منظو ری دے دی ہے۔یہاں جاری تفصیلات کے مطابق ایلیٹ سٹیٹ پرا ئیو یٹ لمیٹڈ نے وفاقی محتسب میں درخواست دی کہ موٹر وے ایم ون اور ایم ٹو لنک روڈ پر انہوں نے ایٹین( 18 )کے نا م سے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی قا ئم کی، جس کے راستے کے لئے سال 2019 ء میں این ایچ اے میں انٹرچینج کے لئے 50 لا کھ روپے پروسیسنگ فیس جمع کرا ئی گئی،

بعد ازاں انٹر چینج کا ڈیزائن اور مبلغ 72585000 روپے کا چیک بھی جمع کر ایا گیا مگر این ایچ اے انٹر چینج دینے سے ٹا ل مٹول کر رہی ہے جس سے سو سا ئٹی کے رہا ئشیوں کو شد ید مشکلا ت کا سا منا ہے۔وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں کئی سماعتوں کے بعد وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کے فیصلے کے پیش نظر با لآ خر این ایچ اے نے سو سا ئٹی کو پہلے مر حلے کے طور پر انٹر چینج کی تعمیر کی ابتدا ئی منظو ری دے دی ہے جس پر سو سا ئٹی کے سر برا ہ نے وفاقی محتسب کے نام ایک خط کے ذریعے ان کا شکر یہ ادا کیا ہے۔