9.4 C
Islamabad
پیر, مارچ 3, 2025
ہومقومی خبریںاین ایچ اے کا قومی شاہراہوں پر 13 ٹول پلازوں کے انتظام...

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں پر 13 ٹول پلازوں کے انتظام اور آپریشن کے لیے ای بڈز جمع کرانے کی مدت میں توسیع کا اعلان

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)نے قومی شاہراہوں پر 13 ٹول پلازوں کے انتظام اور آپریشن کے لیے ای بڈز جمع کرانے کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

این ایچ اے کے ترجمان کے مطابق ای بڈزجمع کرانے کی تاریخ میں 5 مارچ 2025 تک توسیع کردی گئی ہے، ان معاہدوں میں ٹول ٹیکس وصولی، دیکھ بھال اور سٹریٹجک مقامات پر آپریشنز کا انتظام جیسی ذمہ داریاں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس کے پاس نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این)ہے وہ ای بڈنگ کے عمل کے لیے درخواست دے سکتا ہے کیونکہ این ایچ اے ہر کسی کو اس عمل میں شامل کرنے کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

- Advertisement -

ا ن کا کہنا تھا کہ این ایچ اے کی ٹیمیں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کر رہی ہیں تاکہ اس موقعے بارے آگاہی پیدا اور شرکت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ ترجمان نے کہا کہ ٹول پلازے اہم قومی شاہراہوں پر متعدد مقامات پر پھیلے ہوئے ہیں جن میں این 5، این 55اور ایم 8شامل ہیں جوقاضی احمد، گھوٹکی، لاہور اور لاڑکانہ جیسے شہروں میں اہم ٹول پلازے ہیں۔ این ایچ اے نے پہلے فروری 2025 میں اس موقع کے لیے اشتہار شائع کیا تھا، دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کو آخری تاریخ تک ای-بڈنگ کے پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی بولیاں جمع کرانی ہوں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568125

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں