این ایچ اے کی رواں ماہ مون سون بارشوں کے پیش نظر افسران اور فیلڈ عملے کومستعد رہنے کی ہدایات

142
NHA
NHA

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے رواں ماہ جاری مون سون بارشوں کے پیش نظر افسران اور فیلڈ عملے کومستعد رہنے کی ہدایات جاری کر دی ۔ ترجمان این ایچ اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین این ایچ اے شہر یار سلطان نے تمام شاہراہوں پر موجود فیلڈ حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔

چیئرمین این ایچ اے نے زونل اور ریجن وائز فوکل پرسن تعینات کردئیے۔ چیئرمین این ایچ اے شہر یار سلطان نے کہا کہ شاہراہوں پر موجود این ایچ اے فیلڈ سٹاف کی بروقت موجودگی یقینی بنائی جائے ،شاہراہوں پر ڈیوٹی پر مامور فیلڈ سٹاف سے سستی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، مون سون کی متوقع شدید بارشوں کے باعث ممکنہ نقصان سے روڈ انفراسٹرکچر کے بچاؤ کے لئے تمام تیاریاں مکمل۔

چئیرمین این ایچ اے نے کہا کہ این ایچ اے اپنے روڈ نیٹ ورک کو بارشوں اور سیلاب کی صورتحال میں فعال رکھنے کیلئے پرعزم ہے، شاہراہوں پر ٹریفک کو بحال رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ ترجمان این ایچ اے نے کہا کہ تمام حساس مقامات پر این ایچ اے عملہ اور بنیادی مشینری پہنچا دی گئ ہے،لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے روڈ بند ہونے والے حساس مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے نبردآزما ہونے کی تیار ی مکمل ہے۔

ترجمان این ایچ اے نے کہا کہ عملہ چوکس ہے اور مطلوبہ بھاری مشینری حسب ضرورت فی الفور پہنچا دی جائے گی،عوام سے التماس ہے کہ بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔