این ایچ اے کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ کی وزیراعظم محمد نواز شریف کو لواری ٹنل منصوبے پر بریفنگ

پشاور۔07ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے بدھ کے روز چترال میں لواری ٹنل کادورہ کیا اورسطح سمندر سے سات ہزار دوسو فٹ کی بلندی پر واقع ٹنل کی تعمیری سرگرمیوں کامعائنہ کیا ۔وزیراعظم ٹنل کے اندرگئے اورگاڑی سے اترکر اب تک ہونے والی تعمیرکا جائزہ لیا ۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ نے وزیراعظم کو لواری ٹنل منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ …

پشاور۔07ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے بدھ کے روز چترال میں لواری ٹنل کادورہ کیا اورسطح سمندر سے سات ہزار دوسو فٹ کی بلندی پر واقع ٹنل کی تعمیری سرگرمیوں کامعائنہ کیا ۔وزیراعظم ٹنل کے اندرگئے اورگاڑی سے اترکر اب تک ہونے والی تعمیرکا جائزہ لیا ۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ نے وزیراعظم کو لواری ٹنل منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ساڑھے آٹھ کلومیٹر اور1.9کلومیٹر طویل دوٹنلوں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اورٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے کے لئے ٹنل کی دونوں جانب چالیس کلومیٹر طویل رابطہ سڑکوں کی تعمیرجاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس اہم منصوبے پر ستمبر2005ءمیں کورین کنسٹرکشن فرم سمبونے کام شروع کیا تاہم 2010ءمیں سکیورٹی ایشوزاور فنڈزکی عدم فراہمی کے باعث کام روک دیا گیا۔سمبونے اکتوبر2012ءمیں ریل ٹنل کی بجائے دورویہ سڑکوں کے ڈیزائن پرمشتمل ٹنل پر دوبارہ کام شروع کردیا اوراس کی تکمیل کے لئے 60 ماہ کی مدت یعنی اکتوبر2017ءکا ہدف رکھاگیاہے ۔

Leave a Reply