- Advertisement -
لندن ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی امسبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں بھی عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کے حوالے سے مشاورت معمول کی بات ہے جو جاری رہے گی۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے ایک مشکل وقت گزارا ہے لیکن اب ان کی حالت بہتر ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70830
- Advertisement -