این اے 20 کے پہاڑوں کی چوٹیوں پر بھی بجلی کے بلب روشن ہیں، ،سردار محمد یوسف

109

مانسہرہ۔ 27 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہمارے سیاست میں قدم رکھنے سے قبل حلقہ کے عوام مسائل کے گرداب میں پھنسے ہوئے تھے، اس وقت حلقہ کے 5 فیصد علاقہ میں بھی بجلی کی سہولت میسر نہیں تھی، چند ایک مرکزی مقامات پر بجلی تھی، الحمد اﷲ آج حلقہ این اے 20 کے پہاڑوں کی چوٹیوں پر جہاں آسمان پر تارے اپنی روشنی بکھیرتے نظر آتے ہیں وہیں پر بھی بجلی کے بلب روشن ہیں، حلقہ این اے 20- کے 95 فیصد علاقوں کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے، حلقہ میں پہاڑوں پر جہاں پیدل چلنے کا رستہ موجود نہیں تھا آج وہاں پر جیپ سڑکیں بنی ہیں، حلقہ میں ہر جگہ لنک سڑکوں کے جال بچھا دیئے ہیں جہاں کچی سڑکیں تھیں ان کو پی سی سی کروایا گیا جبکہ جہاں لنک سڑکیں نہیں تھیں وہاں پر پہلے فیز میں کچی سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں، حلقہ این اے 20 کے متعلقہ تمام علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فرامی کیلئے واٹر سپلائی سکیمیں لگائی گئی ہیں