35.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومضلعی خبریںاین اے 213 میں صبا تالپور کی کامیابی عوام کا پیپلزپارٹی پر...

این اے 213 میں صبا تالپور کی کامیابی عوام کا پیپلزپارٹی پر اعتماد کا مظہر ہے، میر لیاقت لہڑی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 18 اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی میر لیاقت لہڑی نے این اے 213 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور کی کامیابی پر عمر کوٹ کے باسیوں، جیالوں اور قیادت کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی درحقیقت پیپلز پارٹی کی عوامی فلاح و بہبود پر مبنی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ عمر کوٹ کے عوام نے پیپلز پارٹی پراعتماد کا اظہار کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کی حقیقی ترجمان صرف پیپلز پارٹی ہی ہے۔

- Advertisement -

میر لیاقت لہڑی نے نو منتخب رکن اسمبلی صبا تالپور کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے بھرپور کام کریں گی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584091

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں