کراچی۔ 08 فروری (اے پی پی):کراچی کے حلقہ این اے 236کے ابو الحسن اصفحانی روڈ پر پولنگ سٹیشن میں پولنگ جاری ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق ریٹرننگ افسرنے تصدیق کی ہے کہابو الحسن اصفحانی روڈ پر پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری ہے جو بلا تاخیر و بلا تعطل سہ پہر 5 بجے تک جاری رہے گی۔