این بی پی ایکسچینج ریٹس : امریکی ڈالر کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی فروخت 104.50 روپے پر بند

154

کراچی ۔ 4 جولائی (اے پی پی) نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے ٹریژری مینجمنٹ گروپ کے مطابق امریکی ڈالر کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی قیمت فروخت 104.50 روپے رہی جبکہ ڈالر کی ٹیلی فونک ٹرانسفر، اوور ڈرافٹ/ٹریول چیک کی قیمت خرید بالترتیب 104.30 روپے اور 104.09 روپے ہوگئی۔ پیر کو جاری کردہ ایکسچینج ریٹس کے مطابق برطانوی پاﺅنڈ کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی قیمت فروخت 138.94 روپے اور ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ/ٹریول چیک کی قیمت خرید بالترتیب 138.68 روپے اور 138.39 روپے مقرر کی گئی۔