این بی پی ایکسچینج ریٹس : امریکی ڈالر کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی فروخت 105 روپے پر بند

118

کراچی ۔ 30 جنوری (اے پی پی) نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے ٹریژری مینجمنٹ گروپ کے مطابق امریکی ڈالر کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی قیمت فروخت 105 روپے رہی جبکہ ڈالر کی ٹیلی فونک ٹرانسفر، اوور ڈرافٹ/ٹریول چیک کی قیمت خرید بالترتیب 104.80 روپے اور 104.58 روپے ہوگئی۔ پیر کو جاری کردہ ایکسچینج ریٹس کے مطابق برطانوی پاﺅنڈ کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی قیمت فروخت 132.09 روپے اور ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ/ٹریول چیک کی قیمت خرید بالترتیب 131.84 روپے اور 131.57 روپے مقرر کی گئی۔ اسی طرح یورو کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی قیمت فروخت 112.70 روپے رہی جبکہ ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ/ٹریول چیک کی قیمت خرید بالترتیب 112.48 روپے اور 112.25 روپے رہی۔