- Advertisement -
اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):نیشنل بینک پاکستان (این بی پی)کے مجموعی منافع میں سال 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران 58.36 فیصد اضافہ ہوا ۔ این بی پی کے مطابق رواں سال جنوری تا جون این بی پی کا مجموعی منافع 157.1 ارب روپے رہا جبکہ سال 2024 کی پہلی ششماہی میں اس کا حجم 99.2 ارب روپے رہا تھا۔
اس طرح سال 2024 کے مقابلے میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران این بی پی کے مجموعی منافع میں 57.9 ارب روپے ( 58 فیصد سے زیادہ ) اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق نیشنل بینک نے فی حصص 8 روپے یعنی 80 فیصد کے ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن بھی ایک ارب ڈالر کی حد عبور کرچکی ہے۔
- Advertisement -
- Advertisement -