این سی اوسی کی پرائمری سکولوں کی بندش کی خبروں کی تردید

86
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا اجلاس، ملک میں بیماری کی موجودہ صورتحال اور متعلقہ این پی آئیز کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):این سی اوسی نے پرائمری سکولوں کی بندش کی خبروں کی تردید کی ہے ۔

منگل کے روز اپنے ایک وضاحتی بیان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی ) نے کہا کہ جعلی ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے پرائمری سکولوں کی بندش کی خبر دی گئی جودرست نہیں ہے ۔

این سی اوسی نے کہا کہ جعلی خبر پھیلانے والے اکائونٹ کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ کر لیا گیا ہے ۔