اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ آج جمعرات سے این سی او سی آپریشن کی ذمہ داری وزارت صحت کو دی جا رہی ہے۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج این سی او سی آپریشن کا آخری روز ہے۔اس وقت کورونا کے کیسز انتہائی کم اور ویکسی نیشن سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ذمہ داری وزارت صحت کو دی جا رہی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ 2 سالوں کے دوران این سی او سی کی سربراہی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ اللہ کی رحمت اور پوری قوم کے تعاون سے ہم بڑے چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے مجھے بے حد فخر ہے کہ پاکستان کو عالمی ایجنسیوں اور شخصیات کی جانب سے دنیا کے کامیاب ترین افراد میں سے ایک کے طور پر اس ادارے کے کووڈ۔19 رسپانس کی تعریف ملی۔