این سی او سی ملک میں بارشوں ، اربن فلڈنگ اور سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کےلئے موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے ،این ڈی ایم اے

116

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی )نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون کے دوران ملک میں بارشوں کی پیشرفت کے حوالے سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

ہفتہ کو این ڈی ایم اے نے اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ این سی او سی ملک میں بارشوں ، اربن فلڈنگ اور سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کےلئے موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔