این سی او سی میں یوم حضرت علی کے انعقاد کے حوالے سے متعلق ایک اہم اجلاس

66
این سی او سی میں یوم حضرت علی کے انعقاد کے حوالے سے متعلق ایک اہم اجلاس

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):این سی او سی میں یو م حضرت علی کے انعقاد کے حوالے سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر اور قومی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود از زمان خان نے کی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی سکریٹریز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

ملک بھر اور خاص طور پر بڑے شہروں میں کورونا کے مثبت کیسسز میں جاری اضافے کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا کہ ہر طرح کے جلوس پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مجالس کے انعقاد کی اجازت کورونا ایس او پیز کے انعقاد کے تحت دی جائے گی۔فورم نے ان فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے صوبائی اور ضلعی سطح پر مذہبی اسکالرز اور رہنماؤں کو بھی شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔