این پی او کے زیر اہتمام سرجیکل آلات کے شعبے میں پیداواری صلاحیت اور مسابقت کو بڑھانے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد

109
National Productivity Organization
National Productivity Organization

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن (این پی او) پاکستان اور ایشین پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن (اے پی او) ٹوکیو، جاپان کے تعاون سے سرجیکل آلات کے شعبے میں پیداواری صلاحیت اور مسابقت کو بڑھانے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں سرجیکل آلات کی صنعت کے سٹیک ہولڈرز، ماہرین اور پریکٹیشنرز نے شرکت کی۔ شرکاکو کارکردگی اور پائیداری کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین طریقوں اور ٹولز کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سرجیکل انسٹرومینٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ذیشان طارق نے کہا کہ کام کی جگہ کے ماحول کو بڑھانا پاکستان میں سرجیکل آلات کی صنعت کی ترقی اور پائیداری کے لیے کام کی جگہ کے ماحول کو خوشگوار بنانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نےکہاکہ جاپان کے ایشین پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن کے ماہرین اور سرجیکل انسٹرومینٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان(ایس آئی ایم اے پی) کے تحت 5 سرجیکل کمپنیوں نے اپنے تجربات اور کیس سٹڈیز کا اشتراک کرتے ہوئے کام کی جگہ کے ماحول کے انتظام میں جدید طریقوں کے کامیاب نفاذ پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

پروجیکٹ کے دوران ان کمپنیوں نےجدید طریقہ کار اپناتے ہوئے کام کی جگہ پر بہتر کارکردگی کا کامیابی سے عملی مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں مختلف آپریشنز میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا۔ انہوں نےکہاکہ ایسے جدید طریقوں کو نافذ کرنے سے وقت کے ضیاع میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ انہوں نےکہاکہ یہ اقدام سرجیکل آلات کے شعبے میں پیداواری صلاحیت اور مسابقت کو بڑھانے کے لیے جاری کوششوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔