27.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومقومی خبریںاین پی سی اور ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشن کے...

این پی سی اور ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):نیشنل پریس کلب(این پی سی) اسلام آباد اور ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منگل کو یہاں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں اسلام آباد کی نامور لیبارٹریز، ہاسپٹلز اور دیگر ہیلتھ و میڈیکل کے اداروں نے بھرپور شرکت کی اور جڑواں شہروں کے صحافیوں اور ان کی فیملیز کے فری بلڈ، شوگر، یورک ایسڈ ٹیسٹ فری ڈاکٹر چیک اپ اور آنکھوں کے معائنہ سمیت دیگرمیڈیکل کی سہولیات فراہم کیں۔

اس موقع پر صدر این پی سی اظہر جتوئی قائم مقام سیکرٹری شیراز گردیزی نے میڈیکل کیمپ میں این پی سی ممبران کو سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،تقریب سےایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشن کے چیئرمین سعید جان مروت اور صدر سجاد ملک اور جنرل سیکرٹری عبدالوحید باگڑی نے بھی خطاب کیا،

- Advertisement -

تقریب کی نظامت کے فرائض این پی سی کی جوائنٹ سیکرٹری سحرش قریشی نے سرانجام دیئے، تقریب کے آخر میں تمام شرکاء کو سرٹیفیکیٹس، سوئنیرز اورگفٹ پیش کئے گئے، میڈیکل کیمپ میں سروسز فراہم کرنے والے اداروں میں شفا کیئر، ابن سینا لیب، بائیو کیئر لیب، ڈی اے ایچ اے، سید انٹرنیشنل ہسپتال، کیپیٹل ڈائگناسٹک ، شفائے نور، شاہین لیب اور زاہد آئی کیئر شامل تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589933

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں