24.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومشوبزاین پی سی کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز اینڈ آرٹس میں یوتھ...

این پی سی کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز اینڈ آرٹس میں یوتھ فیسٹیول کا اہتمام

- Advertisement -

لاہور۔21جنوری (اے پی پی):نیشنل پریپریٹری کمیٹی (این پی سی) نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز اینڈ آرٹس/کلچر میں یوتھ فیسٹیول کا اہتمام کیا،جس میں ٹیلنٹ اور نقطہ نظر کی نمائش کی گئی۔

ترجمان کے مطابق "آیئے ایک ساتھ مستقبل کا آغاز کریں” کے تھیم کے تحت منعقد ہونے والی یہ تقریب روس میں آنے والے سوچی یوتھ فیسٹیول کے لیے وقف تھی، جو سوچی شہر میں بحیرہ اسود کے مشہور علاقے کائوکاز میں شروع ہونے والی ہے۔

- Advertisement -

تقریب میں صدر ایڈوائزری کونسل آف این پی سی پاکستان ڈاکٹر امر لال اور سابق طلبا رہنمائوں نے یوتھ فیسٹیول کی تاریخ کا جائزہ لیا،اپنے تجربات شیئر کیئے ، سوچی یوتھ فیسٹیول کے مقاصد اور پاکستان و دنیا پر عالمی اثرات کے بارے میں بتایا۔مقررین نے سوچی یوتھ فیسٹیول کے انعقاد پر روسی طلبا کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل کی عالمی قیادت کو متحد کرنے میں اس کے کردار پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان کے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ عالمی یوتھ کمیونٹی پر یوتھ فیسٹیول کے فائدہ مند اثرات بھی پر زور دیا اور کہاکہ اتحاد ومشترکہ امنگوں کے جذبے میں یوتھ فیسٹیول نے ایک روشن مستقبل کی راہ ہموار کی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=431824

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں