31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںاین ڈی ایف پاکستان کی جانب سے عالمی ادارے گلوبل گیونگ کے...

این ڈی ایف پاکستان کی جانب سے عالمی ادارے گلوبل گیونگ کے تعاون سے بنوں کے طوفان زدہ علاقوں میں راشن تقسیم

- Advertisement -

بنوں۔ 27 اگست (اے پی پی):نیشنل ڈس ایبلٹی اینڈ ڈویلپمنٹ فورم (این ڈی ایف) نوابشاہ نے گلوبل گیونگ یو ایس اے کے تعاون سے مقامی شراکت دار تنظیم ہوپ کے ساتھ خیبر پختونخوا، ضلع بنوں کے علاقے شیخان میں 11 جون 2023 کو طوفان سے متاثرہ خاندانوں میں میں غذائی اشیاء تقسیم کیں۔ اس موقع پر این ڈی ایف کے صدر عابد لاشاری نے کہا کہ گلوبل گیونگ فاؤنڈیشن عطیہ جمع کرنے کا ایک بڑا ​​پلیٹ فارم ہے جس نے بنوں میں طوفان سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے فنڈز اکٹھے کئے،

انہوں نے بتایا کہ این ڈی ایف کو فنڈز کمیونٹی تک پہنچانے کی ذمہ داری دی گئی اور مستقبل کی مدد کے لیے صورتحال کا تجزیہ کرنے کے لیے کہا گیا۔ ہوپ کے ساتھ این ڈی ایف نے محدود فنڈز سے 50 خاندانوں کو راشن فراہم کیا اور مستقبل کے تعاون کےلیے صورتحال کا تجزیہ بھی کیا۔ تقسیم کے دوران طارق حسین چنڑ (این ڈی ایف نوابشاہ) ثناء اللہ خان (ہوپ) اور ڈاکٹر حضرت اللہ (ہوپ) بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383337

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں