این ڈی ایم اےکی بلوچستان حکومت کےساتھ ملکر سیلاب زدگان کیلئے ہنگامی بنیادوں پر معاونت جاری

54

اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کی بلوچستان حکومت کےساتھ ملکر سیلاب زدگان کیلئے ہنگامی بنیادوں پر معاونت جاری ہے،مزید ایک ہزار خیمے بلوچستان حکومت کے حوالے کردیئے گئے۔

ہفتہ کو این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق معاونت کے جاری سلسلے میں بلوچستان کے سیلاب زدگان کیلئے مزید ایک ہزار رہائشی خیموں کی فراہمی کردی گئی ہے۔

رہائشی خیمے پی ڈی ایم اے بلوچستان کے حوالے کر دئیے ہیں۔اس سے قبل پی ڈی ایم اے بلوچستان کو 300 رہائشی خیمے مہیا کئے گئے تھے۔