19.1 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومقومی خبریںاین ڈی ایم اے اور نیشنل لاجسٹک سیل نے ترکیہ اور شام...

این ڈی ایم اے اور نیشنل لاجسٹک سیل نے ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کیلئے مزید 21 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان روانہ کر دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) نے ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کیلئے این ایل سی کے مزید 21 ٹرکوں پر مشتمل سامان روانہ کر دیا ہے ۔ اتوار کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے اور این ایل سی نے ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کے لیے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کے فیصلے کے بعد ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

امدادی سامان میں 2,084 خیمے اور 27,280 کمبل شامل تھے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام میں اپنے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔پاکستان کی فوج، عوام اور حکومتی ادارے ترکیہ اور شام میں اپنے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=351002

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں