19.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںاین ڈی ایم اے ایڈوائزری،اگلے 24سے 48 گھنٹوں میں طوفانی/موسلادھار بارشیں متوقع،ملک...

این ڈی ایم اے ایڈوائزری،اگلے 24سے 48 گھنٹوں میں طوفانی/موسلادھار بارشیں متوقع،ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):نیشنل ایمرجنسز آپریشن سینٹر نے 18 سے 19 اگست تک وقفے کے ساتھ مزید موسلادھار مون سون بارشوں کا امکان ظاہر ہے ۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے باعث تمام بڑے شہروں اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

جس کے نتیجے میں انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور ملحقہ دیہات/ قصبے یا نالوں کے قریب بستیاں، سیلابی ریلوں سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ عوام کو موسم کی اپ ڈیٹس اور الرٹس سے باخبر رہیں۔ این ڈی ایم اے نے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپلی کیشن لانچ کی ہے، جو کہ گوگل پلے اسٹور اور آئی او ایس ایپ اسٹور پر دستیاب ہے، تاکہ عوام کو بروقت الرٹس، ایڈوائزریز اور گائیڈ لائنز فراہم کی جاسکیں۔

- Advertisement -

خطرے سے دو چار علاقوں کے رہائشی پیشگی اقدامات یقینی بنائیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کریں۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے اور عوام کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=495100

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں