اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے ) نے صوبوں کو کورونا مریضوں کے لئے مزید وینٹیلیٹرز کی تقسیم شروع کر دی۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کو 26 آئی سی یو وینٹیلیٹرز اور 61 بائی پیپ دیئے گئے ہیں۔ بلوچستان کو 19 آئی سی یو وینٹیلیٹرز اور 35 بائی پیپ جاری کئے گئے۔ پنجاب کو دیئے گئے وینٹیلیٹرز میں 35 آئی سی یو اور 56 بائی پیپ شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا کو بھی 4 آئی سی یو وینٹیلیٹرز اور 6 بائی پیپ دیئے گئے۔ اب تک ملک بھر کے ہسپتالوں کو مجموعی طور پر 1491 وینٹیلیٹرز دیئے جا چکے ہیں۔ ان میں 478 آئی سی یو، 905 بائی پیپ اور 108 پورٹیبل وینٹیلیٹرز شامل ہیں۔